نئی دہلی ، 30 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ میں نئے تعینات تین جوں نے جمعہ کو عہدے اور راز داری کا حلف اٹھایا چیف جسٹس بی آر گوائی نے سپریم کورٹ کمپلیکس کے ایک آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں جسٹس این وی انجاریہ ، جسٹس وجے بشنوئی اور جسٹس اے ایس چندور کر کو سپریم کورٹ کے جوں کی حیثیت سے حلف دلایا ان کی حلف برداری کے ساتھ ہی سپریم کورٹ کے لئے مقررہ 34 ججوں کی تعداد مکمل ہو گئی ہے۔
حلف برداری کی تقریب
میں عدالت عظمیٰ کے دیگر جوں کے علاوہ کئی سینئر وکلاء اور معززین بھی موجود تھے۔
اس مہینے ، سپریم کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس بیلا ایم ترویدی اور جسٹس اے ایس او کا کے ریٹائر ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں ججوں کے تین عہدے خالی ہو گئے تھے۔
جسٹس گوائی کی سر براہی میں سپریم کورٹ کے کالجیم نے 26 مئی 2025 کو مختلف ہائی کورٹس کے تین چیف جسٹس کو سپریم کورٹ میں حج کے عہدے پر ترقی دینے کی سفارش کی تھی۔