حیدرآباد 23 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اس وقت سنسنی پھیل گئی جب لندن سے آنے والی برٹش ایرویزکے طیارہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی۔ذرائع کے مطابق لندن سے حیدرآباد کے لئے روانہ برٹش ایرویزکے طیارہ میں 200
سے زائد مسافر سوار تھے۔ جیسے ہی حکام کو بم کی اطلاع پر مبنی ای میل موصول ہوا، پائلٹ نے فوری طور پر پروٹوکول کے تحت طیارہ کو شمس آباد ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کروایا۔طیارہ کی لینڈنگ کے فوراً بعد تمام مسافروں کو بحفاظت نیچے اتارا گیا اور ایرپورٹ کے ایک الگ حصہ میں منتقل کر دیا گیا۔