تلنگانہ (27 اپریل 2026) تلنگانہ حکومت نے واضح کیا ہے کہ ریاست میں پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی کوئی کمی نہیں ہے۔محکمہ کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں روزانہ تقریباً 24,000 کلو لیٹر تیل کی سپلائی ہو رہی ہے، جس میں پیٹرول 9,574 کلو لیٹر اور ڈیزل 14,457 کلو لیٹر
شامل ہیں۔ اسی طرح روزانہ 2.22 لاکھ سے زائد ایل پی جی سلنڈروں کی بلا رکاوٹ فراہمی جاری ہے۔حکام نے کہا کہ افواہوں کے باعث پمپوں پر بھیڑ بڑھ رہی ہے، جس سے مصنوعی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور کسی بھی شکایت کے لیے ٹول فری نمبر 19672 پر رابطہ کریں۔