تلنگانہ 25 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ محکمہ سیول سپلائیز نے واضح کیا ہے کہ ریاست میں پٹرول، ڈیزل اور گھریلو گیس کی کوئی کمی نہیں ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں۔ حیدرآباد کے مختلف پٹرول پمپس پر گاڑیوں کے جمع ہونے کے پیش نظر محکمہ کے
عہدیداروں نے ردعمل کا اظہار کیا۔ حکام نے کہا: "ریفائنریز سے ایندھن کی سپلائی باقاعدگی سے جاری ہے۔ عوامی ضروریات کے لیے مناسب ذخائر دستیاب ہیں۔ افواہوں کی وجہ سے فلنگ اسٹیشنوں پر بھیڑ جمع ہو رہی ہے۔ لوگ بے چینی میں اچانک خریداری کر رہے ہیں۔ جعلی خبروں پر یقین نہ کریں۔