: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو اپوزیشن کے اراکین کی معطلی واپس لینے کے لیے معافی مانگنے کی حکومت کی شرط پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے ایوان کو بتانا چاہیے کہ عوام سے جڑے مسائل کو اٹھانا کیاغلط ہے اور اس کے کے لیے کیا معافی مانگنی چاہیے راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے نے آج جب ارکان کی معطلی واپس لینے کی بات کی تو نائب صدر وینکیا نائیڈو نے اس سلسلے میں کہا کہ جب تک اپوزیشن کے ارکان معافی نہیں مانگ لیتے ان کی معطلی واپس نہیں لی
جاسکتی۔
مسٹر گاندھی نے اس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے جوابی حملہ کرتے ہوئے سوال کیا ’’کس بات کی معافی ؟ پارلیمنٹ میں عوام کی بات اٹھانے کی بالکل نہیں؟
راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر ملکارجن کھرگے نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں اپوزیشن کے دھرنے کے دوران نامہ نگاروں سے کہا کہ اپوزیشن کے ارکان کی معطلی پوری طرح سے غیر جمہوری ہے اور یہ جمہوریت کو مارنے اور اپوزیشن کو کچلنے کی سازش ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا دعویٰ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں اور یک آواز ہوکر حکومت کے اس فعل کی مذمت کرتے ہیں۔