the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 9 فروری (یو این آئی) راجیہ سبھا میں کانگریس کے نائب رہنما آنند شرما نے ایوان میں قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد اور تین دیگر ممبروں کو جذباتی الوداع کہتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی زندگی میں ذاتی تلخی کو جگہ نہیں ہونی چاہئے۔
مسٹر شرما نے منگل کے روز جموں و کشمیر سے راجیہ سبھا کے چار منتخب ممبروں کو الوداع کہتے ہوئے کہا کہ مسٹر آزاد جیسے وسیع تجربے کا کوئی ممبر نہیں ہے۔ انھیں کئی وزارتوں اور پارٹی کی جانب سے تمام ریاستوں میں کام کرنے کا موقع ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر آزاد کی زندگی اس بات کی علامت ہے کہ عوامی زندگی اور سیاسی زندگی میں ذاتی تلخی کی کوئی جگہ نہیں ہونی



چاہئے۔ اس کے تمام جماعتوں اور ایوان کے تمام ممبروں کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں۔
ترنمول کانگریس کے سکھیندو شیکھر رائے نے کہا کہ مسٹر آزاد اور تین دیگر ممبران کا طرز عمل متاثر کرنےے والا رہا ہے ۔ مسٹر آزاد کا طریقہ کار خاص رہا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو نے کہا کہ مسٹر آزاد تعلقات سے مالا مال ہیں اور ان کے جانے سے ایوان غریب ہوجائے گا۔ شیوسینا کے سنجے راوت نے کہا کہ مسٹر آزاد کو ایک بہتر اور وسیع تجربہ رہا ہے۔ انہیں اپنی سوانح عمری 'اندرا سے مودی تک' لکھنی چاہئے۔ ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاولے) کے صدر رام داس اٹھاوالے نے کہا کہ مسٹر آزاد کو قومی جمہوری اتحاد کے حق میں آنا چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.