the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،29 مئی (یواین آئی)ہندوستان نے واضح کیا کہ ہندوستان چین سرحد تنازعہ کے سلسلے میں وزیراعظم نریندرمودی اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے اور اس مسئلے پر ہندوستان براہ راست چین کے سفیر اور دیگر موجودہ نظام کے ذریعہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔
سرکاری ذرائع نے یہاں کہا کہ مسٹر مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان حال ہی میں کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔دونوں لیڈروں کے درمیان بات چیت گزشتہ چار اپریل کو ہائی ڈروکسیکلوروکوین کی سپلائی کے سلسلے میں ہوئی تھی۔
وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ حقیقی کنٹرول لائن کے سلسلے میں جاری تنازع کے حل



کےلئے ہندوستان براہ راست چین کے سفیر اور دیگر موجودہ نظام کے ذریعہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔
امریکی صدر مسٹر ٹرمپ نے ہندوستان اور چین کے درمیان ثالثی کرنے کی پیش کش کی ہے۔مسٹر ٹرمپ نے کل وائٹ ہاؤس میں ایک پریس بریفنگ میں کہاکہ انہوں نے وزیراعظم مسٹر مودی سے بات کی ہے اور چین کے سلسلے میں جو بھی رہا ہے،اس سے ان کا موڈ اچھا نہیں ہے۔ہندوستان اور چین دو بڑے ملک ہیں اور دونوں کےپاس طاقت ور افواج ہیں۔انہوں نے ہندوستان اور چین کے درمیان ثالثی کی تجویز کے سلسلے میں پوچھے جانے پر کہاکہ اگر دونوں ملک محسوس کرتے ہیں کہ اس سے انہیں مدد ملےگی تو وہ ثالثی کرنے پر غور کریں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.