: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
واشنگٹن، 12 ستمبر (ایجنسی) امریکہ نے کہا ہے کہ میانمار سے روہنگیا مسلمانوں کے پر تشدد نقل مکانی سے پتہ چلتا ہے کہ ملک کی سیکورٹی فورسز شہریوں کی حفاظت نہیں کررہے ہیں اور میانمار کی حکومت کو اس پر روک لگانا چاہئے۔ امریکی صدارتی دفتر نے
ایک بیان جاری کرکے کہا کہ'ہم میانمار کی حقاظتی افسران سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قانون کی حکمرانی کا احترام کریں ، تشدد پر روک لگائیں اور تمام طبقے کی نقل مکانی کو روکیں'۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کے بعد تین لاکھ سے بھی زائد مسلمان نقل مکانی کرچکے ہیں ۔