: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ کے جگتیال شہر میں ایک برقع پوش لڑکی کو تھپڑ مارنے اور اس کی ماں کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر محکمہ پولیس نے سب انسپکٹر پولیس جگتیال رورل پولیس اسٹیشن انیل کو تادیبی کارروائی کے تحت معطل کردیا ہے۔
اس واقعہ کی اطلاع کے بعد مجلس کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب نے ضلع کے ایس پی سے بات کی اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔
صدرمجلس کی ہدایت پر مجلس کے رکن جناب جعفر حسین معراج نے آج کریم نگر جگتیال کا دورہ کیا اور نظام آباد ضلع اسمبلی کے قائدین کے ساتھ جگتیال کا دورہ کیا اور متاثرہ لڑکی سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کیں۔ ان کے ساتھ کریم نگر مجلس کے صدر غلام احمد حسین، سابق ڈپٹی میئر عباس سمیع، نظام آباد مجلس قائدین ادریس، جگتیال مجلس کے صدر یونس ندیم، کورٹلہ مجلس کے صدر محمد صابر اور دیگر موجود تھے۔