the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ
ذرائع:

تلنگانہ میں گریجویٹ اور ٹیچرس کے ایم ایل سی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ان انتخابات کے لیے 3 فروری کو نوٹیفکیشن جاری ہوگا، جبکہ 27 فروری کو ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 3 مارچ کو ہوگی اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ریاست میں دو ٹیچرس اور ایک گریجویٹ ایم ایل سی سیٹ کے لیے انتخابات ہوں گے۔ ورنگل-کھمم-نلگنڈہ ٹیچرس نشست، میدک-نظام آباد-عادل آباد-کریم نگر ٹیچرس نشست، اور



میدک-نظام آباد-عادل آباد-کریم نگر گریجویٹ نشست پر ووٹنگ ہوگی۔ ان اضلاع میں فوری طور پر انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہو جائے گا۔ فی الحال میدک-نظام آباد-عادل آباد-کریم نگر گریجویٹ نشست سے کانگریس کے جیون ریڈی، اسی حلقے کی ٹیچرس نشست سے کورا رگھوتم ریڈی، اور ورنگل-کھمم-نلگنڈہ ٹیچرس نشست سے  نرسا ریڈی ایم ایل سی  ہیں۔ ان تینوں کا عہدہ 29 مارچ کو ختم ہو جائے گا۔  پرچہ  نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 فروری  ہوگی 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.