: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لکھنو:سماج وادی پارٹی نے منگل کو لوک سبھا انتخابات کے لئے 16 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ ڈمپل یادو کو مین پوری سے ٹکٹ دیا گیا ہے، جبکہ سنبھل سے موجودہ ایم پی شفیق الرحمان برق کو موقع دیا گیا ہے۔
اسی طرح امبیڈکر نگر سے لال جی ورما، فیروز آباد سے اکشے یادو، ایٹہ سے دیوش شاکیہ، بدایون سے دھرمیندر
یادو، کھیری سے اتکرش ورما، دھورہارا سے آنند بھدوریا، اناؤ سے انو ٹنڈن اور لکھنؤ سے روی داس مہروترا میدان میں ہوں گے۔
سماج وادی پارٹی کی جانب سے باندہ سے شیوشنکر سنگھ پٹیل، اکبر پور سے راجا رام پال، فرخ آباد سے ڈاکٹر نوال کشور شاکیہ، بستی سے رام پرساد چودھری، فیض آباد سے اودھیش پرساد اور گورکھپور سے کاجل نشاد کو امیدوار بنایا گیا ہے۔