the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کولمبو، 16 جولائی (یو این آئی) صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے ملک چھوڑنے کے بعد سری لنکا کے اراکین پارلیمنٹ نے اب نئے لیڈر کے انتخاب کا عمل شروع کر دیا ہے جو سابق صدر کی باقی ماندہ مدت پوری کرے گا۔
خلیج ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔
وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے جمعہ کو عبوری صدر کے طور پر حلف اٹھایا۔ وہ اس عہدے پر اس وقت تک فائز رہیں گے جب تک کہ مسٹر راجا پاکسے کا جانشین پارلیمنٹ کے ذریعے منتخب نہیں کر لیا



جاتا۔
واضح رہے کہ مسٹر راجا پاکسے کی میعاد 2024 میں ختم ہو رہی ہے۔ دریں اثنا، اسپیکر مہندا یاپا ابھے وردھن نے بھی اس کے لیے صاف ستھرے سیاسی عمل کا وعدہ کیا ہے۔ ملک کا نیا صدر نئے وزیر اعظم کا تقرر کر سکتا ہے جس کی پارلیمنٹ سے منظوری لی جائے گی۔
دریں اثنا، دارالحکومت کولمبو میں پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، مسلح نقاب پوش فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے اور اس کے اطراف کی سڑکوں کو عام لوگوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.