تلنگانہ 20 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے ضلع میدک کے گاؤں گنڈریڈی پلی کے مضافات میں دو تیندوے دیکھے گئے، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تیندووں کو ملکاپور جانے والی سڑک کے قریب ایک پہاڑی پر دیکھا گیا تھا۔ وہاں سے گزرنے والے کچھ نوجوانوں نے انہیں دیکھا اور اپنے موبائل فون پر ان کی ویڈیو بنا لی، جو اب وائرل ہو رہی ہے۔