the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

اس سیزن میں آئی پی ایل 2026 کی ٹرافی کون جیتے گا؟

آر سی بی
جی ٹی
نہیں کہہ سکتے
ریاض۔ 5 جون (یو این آئی) مکہ میں واقع حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع قرآن کریم میوزیم میں نادر و نایاب قرآنی نسخوں کا ایک مجموعہ نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔ صدیوں سے مسلمانوں کی کتاب اللہ سے وابستگی اور دیکھ بھال کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان میں ایک قدیم ترین نسخہ جس کی تاریخ سال ہجری 1259 بمطابق 1843 عیسوی شامل ہے، یہ قدیم ترین نسخه فن کتابت کی اعلی ترین مثال ہے۔ ایس پی اے کے مطابق قرآن کریم کا یہ قدیم ترین نسخہ نہایت باریک اور نفیس خطاطی کی وجہ سے منفرد ہے ۔ اسے سیاہ روشنائی سے تحریر کیا گیا ہے جبکہ اس کے صفحات کے گرد حاشیہ اور اعراب سنہری فریم سے مزین ہیں، صفحات کی سجاوٹ بھی منفرد ہے۔ قرآن کریم کی تحریر میں آیات، رکوع اور اعراب کا خاص اہتمام کیا گیا ہے



جبکہ سپارے کے آغاز اور اختتام کو بھی واضح انداز میں نمایاں کیا گیا تا کہ قاری کو تلاوت میں آسانی ہو۔ 

قرانی نسخے کی دوبارہ جلد بندی کی گئی ہے تا کہ اسے وقت کے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ اس اقدام نے اس نادر قرانی نسخے کو ایک ایسے ثقافتی اور تہذیبی ورثے کے طور پر محفوظ رکھا ہے جو ڈیڑھ صدی سے زیادہ عرصہ قبل تحریر کیا گیا تھا۔ حرا کلچرل ڈسٹرکٹ کے قران کریم میوزیم میں زائرین اس قدیم نسخے کو دیکھ سکتے ہیں۔ دیگر تاریخی قرانی نسخے اور اسلامی ادوار کے مخطوطات بھی موجود ہیں۔ قرآن میوزیم ، مکہ مکرمہ کے نمایاں ثقافتی مقامات میں سے ایک ہے جو قران کریم کی خدمت اور اس کے تحفظ کے لیے مسلمانوں کی تاریخی کاوشوں کو اجاگر کرتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
http://web.archive.org/web/20260124084930/https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.