the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 10 مئی ( یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف حصوں میں اس کے 3277 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 60 ہزار سے تجاوزکر گئی اور اس دوران 128 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 2109 تک پہنچ گئی ۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں اس سے اب تک 62،939 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2109 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ وہیں اب تک 19538 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔
ملک میں کورونا سے سب سے



زائد مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے ۔ مہاراشٹر میں 20228 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 779 افراد ہلاک چکے ہیں ۔ وہیں 3800 افراد اس وبا سے صحت یا ب ہوئے ہیں ۔
كووڈ -19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں ملک کی مغربی ریاست گجرات دوسرے مقام پر ہے ۔ گجرات میں اب تک 7796 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 472 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ وہیں 2091 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ قومی دارالحکومت دہلی کی بھی حالت اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔ یہاں اس سے اب تک 6542 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 73 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ وہیں 2020 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.