ذرائع:
ملک میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 2025 تک 95 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، جو 2024 کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔ ان میں 57 فیصد کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے۔ ’انٹرنیٹ اِن انڈیا رپورٹ 2025‘ کے مطابق دیہی علاقوں میں کنیکٹیویٹی میں بہتری، شارٹ ویڈیوز کی مقبولیت اور
اے آئی کے بڑھتے استعمال نے اس اضافہ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 95.8 کروڑ فعال صارفین میں سے 54.8 کروڑ دیہی بھارت سے ہیں، جبکہ شارٹ ویڈیوز 58.8 کروڑ افراد نے دیکھے۔ آن لائن شاپنگ، کوئک اور سوشل کامرس میں بھی تیزی آئی ہے، تاہم اب بھی تقریباً 57.9 کروڑ افراد انٹرنیٹ کو فعال طور پر استعمال نہیں کر رہے ہیں۔