حیدرآباد 2 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) حیدر آباد کے آسمان پر 4 دسمبر کی شام سال 2025 کا آخری سوپرمون یا "کولڈ مون" نظر آئے گا، جو زمین کے قریب ہونے کی وجہ سے معمول کے چاند کے مقابلے میں 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔ سب سے بہترین نظارہ شام 5:30 سے 7:00 بجے کے درمیان ہوگا۔شہر کے مقامات
جیسے گولکنڈہ قلعہ، چار مینار، ٹینک بینڈ اور نیکلس روڈ کے اطراف کے علاقے اس منظر کو دیکھنے کے لیے موزوں ہیں، جبکہ بلند عمارتوں والے علاقے بھی دلکش نظارہ فراہم کر سکتے ہیں۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کھلے آسمان والے مقامات پر جائیں، روشنی کی آلودگی سے بچیں اور دوربین یا ٹیلی اسکوپ کا استعمال کریں۔