: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد:مرکزی حج کمیٹی نے حج فارمس آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں15جنوری تک توسیع کردی ہے۔اس سلسلے میں مرکزی حج کمیٹی سےتمام ریاستوں کی حج کمیٹیوں نے نمائندگی کی تھی۔جناب بی شفیع اللہ اگزیکیٹیو ڈائرکٹر تلنگانہ حج کمیٹی نے درخواست داخل کرنے خواہشمندوں سے اپیل کی ہےکہ وہ اس سہولت سے استفادہ کریں۔انہوں حج ہاوز نامپلی پہنچ کرآن لائن درخواستیں داخل کرنے کی بھی خواہش
کی۔انہوں نے حج کمیٹی کے رہنمایانہ خطوط کامطالعہ کرنے پربھی زور دیا۔ساتھ ہی انہوں نے آن لائن درخواستوں کے ادخال کےلئے ضروری دستاویزات باالخصوص اصل پاسپورٹ ساتھ رکھنے کی بھی خواہش کی۔انہوں نے کہاکہ ایک عدد رنگین فوٹو جس کا بیک گراونڈ سفید ہو،کے علاوہ بینک پاس بک کاپہلا صفحہ جہاں اکاونٹ نمبر نمایاں طورپرلکھاہو بھی درخواستوں کوآن لائن کرنے کےلئے ساتھ رکھیں۔مزید تفصیلات فون نمبر 23298793-040سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔