: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 23 فروری 2026 (اعتماد نیوز) امریکہ کی سرکردہ بیمہ کمپنی دی ہارٹ فورڈ نے پیر کو حیدرآباد میں اپنے گلوبل ٹکنالوجی سنٹرکا افتتاح کر کے ہندوستان میں قدم رکھ دیا ہےشہرحیدرآباد کے فنانشل ڈسٹرکٹ میں واقع اس جدید ترین مرکز کا افتتاح تلنگانہ کے وزیرآئی ٹی ڈی سریدھر بابو نے
کیا۔ڈیڑھ لاکھ اسکوائر فٹ رقبہ پر محیط یہ مرکز1,200 ملازمین کی گنجائش رکھتا ہے۔ یہ مرکز ہندوستان میں دی ہارٹ فورڈ کے ٹکنالوجی اور اختراع کے شعبہ میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔اس مرکز کے ذریعہ کمپنی عالمی سطح پر اپنی ڈیجیٹل سرگرمیوں، انجینئرنگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرے گی۔