نئی دہلی 03 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے جموں کشمیر ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں شدید بارشوں سے ہونے والی تباہی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے ان ریاستوں کے لیے خصوصی ریلیف
پیکیج کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ آفات کی وجہ سے ان ریاستوں میں حالات بہت خوفناک ہو گئے ہیں اور وہاں کے لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے ، اس لیے حکومت کو متاثرہ ریاستوں اور خاص طور پر کسانوں کے مفاد میں خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کرنا چاہیے۔