نئی دہلی، 15 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک کو خلائی شعبے میں خود کفیل بنایا جارہا ہے اور اہم بات یہ ہے کہ ملک کے خلائی شعبے میں سینکڑوں اسٹارٹ اپس کام کر رہے ہیں لال قلعہ سے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان خلائی شعبے میں خود انحصاری کی سمت کام کر
رہا ہے اور خلا میں اپنا اسٹیشن بنائے گا انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ہندوستان اپنے بڑے انسانی خلائی پرواز کے پرو گرام کی طرف کام کرتے ہوئے گگن یان کی لانچنگ کی بھی تیاری کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا ہر شہری خلائی شعبے کے کمال کو دیکھ کر فخر محسوس کر رہا ہے۔ ہمارے گروپ کیپٹن شوبھا نشو شکلا خلائی اسٹیشن سے واپس آئے ہیں۔