: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ کی سابق ڈی ایس پی نلینی نے ہفتہ کو سکریٹریٹ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ چیف منسٹر نے پولیس افسران کے ساتھ گزشتہ ہفتہ جائزہ اجلاس میں سوال کیا تھا کہ تلنگانہ کے حصول کے لئے ڈی ایس پی ملازمت کی قربانی دینے والی نلینی کو ملازمت واپس دینے
میں کوئی رکاوٹیں ہیں؟۔ اگر نلینی کو دوبارہ ڈی ایس پی کی نوکری دینے قانون اجازت نہیں دیتا ہے تو اسی درجہ کی دوسری نوکری دینے کے بارے میں سوچنے کا مشورہ دیا تھا ۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں سے یہ بھی کہا تھا کہ اگر ضروری ہو تو نلینی کو ان سے ملنے کا موقع دیں۔ اس تناظر میں، نلینی نے ہفتہ کو سکریٹریٹ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔