: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جڑچرلہ پولیس اسٹیشن کے لاک آپ میں گزشتہ دو روز سے ایک مرغا قید ہے، یہ عجیب و غریب واقعہ جڑچرلہ پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق جڑچرلا منڈل کے بوریڈی پلی گاؤں میں اکثر مرغیوں کی چوری کی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں، اسی طرح گاؤں کے ایک شخص کو مرغیاں
چوری کرتے ہوئے دیہاتیوں نے پکڑ لیا تھا اور گاؤں والوں نے دو دن قبل اس مرغے کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
جس کی وجہ سے جڑچرلہ پولس نے اس مرغے کو لاک اپ میں ڈال کر تفتیش کر رہی ہے، جس کی وجہ سے گزشتہ دو دنوں سے مختلف کاموں پر تھانے آنے والے لوگ اس مرغے کو لاک اپ میں دیکھ کر حیران ہیں۔