: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 29 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور ، جو آپریشن سندور پر ہندوستان کا موقف پیش کرنے کے لیے دنیا کے مختلف ممالک میں گئے ممبران پارلیمنٹ کے وفد کا حصہ تھے ، نے ان کے بیانات پر تنقید کرنے والے کا نگریسی رہنماؤں کے تبصروں کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس تنقید سننے کا وقت نہیں ہے، کرنے کے لیے بہتر چیزیں ہیں مسٹر تھرور نے اپنے ناقدین کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس کرنے کے لیے بہتر چیزیں ہیں۔ سچ پوچھیں تو میرے پاس ان کی تنقید سننے کا وقت نہیں ہے۔ میرے ناقدین اور ٹرول کرنے والے اپنی سہولت کے مطابق میرے خیالات اور الفاظ کو
توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے لیے آزاد ہیں۔ سچ یہ ہے کہ میرے پاس کرنے کے لیے اور بھی بہت اچھی چیزیں ہیں۔ شب بخیر
بیرون ملک دہشت گردی پر ہندوستان کی زیرو ٹالرینس کی پالیسی کو پیش کرنے کے لیے کو لمبیار وانہ ہونے سے قبل انھوں نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنے ناقدین کی تنقید کا تیکھا اور سیدھا جواب دیا ہے۔ مسٹر تھرور نے پانامہ میں کہا تھا کہ ہندوستانی حکومت نے حالیہ برسوں میں اپنی سوچ میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ میں نے آپ کو بتایا تھا کہ ماضی میں ، دہشت گرد حملوں کا جواب دیتے ہوئے، ہم نے ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد کو ذہن میں رکھا، لیکن حالیہ برسوں میں یہ سوچ بدل گئی ہے۔