ذرائع:
تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے نئے وائس چیئرمین و مینجنگ ڈائریکٹر وائی ناگی ریڈی نے جمعہ کو حیدرآباد کے ایم جی بی ایس اور جے بی ایس بس اسٹیشنز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے صفائی، پینے کے پانی، نشستیں، بیت الخلا، سیکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے عہدیداروں کو مسافروں
کے لیے مزید بہتر ماحول فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ ناگی ریڈی نے الیکٹرک بسوں کے چارجنگ اسٹیشنز اور لاجسٹکس کاؤنٹرس کا بھی معائنہ کیا اور چند بسوں میں سوار ہو کر صفائی اور نشستوں کی حالت کا جائزہ لیتے ہوئے مسافروں سے سہولتوں پر رائے حاصل کی۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ باہمی تال میل کے ساتھ کام کرتے ہوئے آئندہ دنوں میں سہولتوں کو مزید وسعت دی جائے۔