: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 29 جولائی (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو لوک سبھا میں اعلان کیا کہ پہلگام دہشت گردانہ واقعہ کو انجام دینے والے تین دہشت گرد پیر کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں مارے گئے لوک سبھا میں آپریشن سندور پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ آپریشن مہادیو کے
دوران کل پہلگام میں 26 معصوم سیاحوں کو قتل کرنے والے دہشت گرد سلیمان عرف فیصل، افغان اور جبران فوجی دستوں کے ساتھ تصادم میں مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سلیمان اے کیٹیگری کا دہشت گرد تھا اور دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کا نام نہاد کمانڈر تھا۔ افغان اور جبران بھی لشکر طیبہ سے وابستہ اے کیٹیگری کے دہشت گرد تھے۔