: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد (25 اپریل 2026) حیدرآباد کے معظم جاہی مارکیٹ چوراہے پر آٹو ڈرائیوروں کا احتجاج اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ایک ڈرائیور نے ڈیزل چھڑک کر خودکشی کی کوشش کی، جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔آر ٹی سی ہڑتال کے خاتمے کے فوراً بعد شروع ہونے والے اس احتجاج میں بڑی تعداد میں آٹو ڈرائیور سڑکوں پر نکل آئے اور اہم شاہراہوں کو بند کر دیا، جس کے باعث شہر میں شدید ٹریفک جام ہو گیا اور عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین میٹر
کرایوں میں اضافے اور ضلعی آٹوز کو حیدرآباد میں داخلے کی اجازت نہ دینے کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔احتجاج کے دوران ایک آٹو ڈرائیور کی جانب سے خودسوزی کی کوشش نے صورتحال کو مزید کشیدہ بنا دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری پالیسیوں سے ان کے روزگار کو خطرہ لاحق ہے، جس پر وہ فوری توجہ چاہتے ہیں۔پولیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے حالات کو قابو میں کرنے اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑنے کی کوشش کی، جبکہ ڈرائیور یونین اور حکام کے درمیان مذاکرات متوقع ہیں۔