: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی:مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے چہارشنبہ کو لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ دس ریاستوں نے سی بی آئی سے تفتیش کی اجازت واپس لے لی ہے۔ دہلی اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ (DSPE) ایکٹ 1946 کے سیکشن 6 کے تحت سی بی آئی کو متعلقہ ریاست سے رضامندی لینی پڑتی ہے۔
دہلی اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ ایکٹ، 1946 کے سیکشن 6 کے مطابق، سی بی آئی کو کسی معاملے کی
تحقیقات کے لئے متعلقہ ریاستی حکومتوں سے رضامندی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسی صورت حال میں رضامندی واپس لینے کا مطلب ہے کہ سی بی آئی ریاستی حکومت کی اجازت کے بغیر ریاست میں کسی بھی معاملے کی جانچ نہیں کر سکے گی۔ دراصل، سی بی آئی دہلی اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ (DSPE) ایکٹ، 1946 کے تحت چلتی ہے۔ یہ قانون سی بی آئی کو دہلی پولیس کی ایک خصوصی شاخ بناتا ہے، اور اس طرح اس کا اصل دائرہ اختیار دہلی تک محدود رہتا ہے۔