ذرائع:
حیدرآباد: تلنگانہ کے علاوہ پڑوسی ریاستوں میں روزبروز درجہ حرارت میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔گرمیوں کے آغاز سے پہلے گرمی شدت اختیارکرتی جارہی ہے،مارچ کے پہلے ہفتے میں گرمی میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ تلنگانہ کے نصف اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس کو پار کر رہا ہے۔ ریاست کے سدی پیٹ، ملوگو اور ونپرتی اضلاع میں سب سے زیادہ 39 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
سریا پیٹ ضلع کے حضور نگر، کھمم ضلع کے مدھیرا، جوگولامبا گدوال ضلع ہیڈکوآرٹر، نظام آباد ضلع کے جاکرن پلی،
ملوگو ضلع کے تڈوائی منڈل میں 38.9 ڈگری اور بھدرادری ضلع کے پالوانچا منڈل میں 38.7 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران رات کا درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے جمعرات تک پانچ روز تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے حکام کا مشورہ ہے کہ گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر عوام احتیاط کریں۔اورغیرضروری طورپرگھروں سےباہر نہ نکلیں۔اسی طرح دھوپ سے بچنے کیلئے ہلکے اور سوتی لباس کااستعمال کریں۔ ماہرین گرمی کے پیش نظرزیادہ سےزیادہ پانی کااستعمال کرنے اور پانی کی کمی سے بچنے کامشورہ دے رہے ہیں۔