the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

آج بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں آپ کو کیسا لگتا ہے؟

بہت فکر مند
زیادہ متاثر نہیں
کوئی اثر نہیں
ذرائع:

دبئی میں ہندوستان کے نئے قونصل جنرل کے طور پر تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر  وشنو وردھن ریڈی نے عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ان کی تقرری پر دبئی اور شمالی امارات میں مقیم تلگو برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔اس سے قبل اس عہدے پر خدمات انجام دینے والے ستیش کمار شیون کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر وشنو وردھن ریڈی نے ذمہ داریاں سنبھالیں۔ دبئی میں ہندوستانی قونصل خانے نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر ان کی تصویر اور تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں۔ 2008 بیچ کے



انڈین فارن سروس  افسر ڈاکٹر وشنو وردھن ریڈی کو دبئی کے ساتھ ساتھ شمالی امارات کے لیے بھی قونصل جنرل مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے حیدرآباد کے عثمانیہ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس اور نئی دہلی کے ایمس  سے ایم ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ اس سے قبل میڈرڈ اور جنیوا میں بھی سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ڈاکٹر وشنو وردھن ریڈی حیدرآباد میں علاقائی پاسپورٹ افسر، وزارتِ خارجہ کے برانچ سیکریٹریٹ کے سربراہ اور حکومتِ تلنگانہ کے محکمہ صنعت میں ڈپوٹیشن پر خصوصی سکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
http://web.archive.org/web/20260124084930/https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.