تلنگانہ 6 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے بنڈا سومارم گاؤں کا نوجوان پراوین روزگار کے لئے لیے افریقی ملک مالی گیا تھا، گزشتہ ماہ دہشت گردوں نے اس کا اغوا کرلیا ۔ گزشتہ سال ایک بورویل کمپنی میں مالی کے کوبری علاقے میں ملازمت پر گیا تھا اور مصروفیت کے باوجود روزانہ صبح والدین سے بات کیا کرتا تھا، لیکن 22
نومبر کی آخری کال کے بعد اس کا موبائل بند آنے لگا۔ بعد ازاں 4 دسمبر کو کمپنی نے اطلاع دی کہ ڈیوٹی سے واپسی کے دوران اسے دہشت گرد تنظیم ’’جماعت نصرت الاسلام والمسلمین‘‘ نے اغوا کر لیا ہے، جو اس خطے میں غیر ملکیوں کے سابقہ اغوا واقعات میں بھی ملوث رہی ہے۔ کمپنی انتظامیہ نے ہندوستانی سفارتی حکام سے رابطہ کیا ہے اور پراوین کی تلاش کے لئے کوششیں جاری ہیں۔