تلنگانہ میں 8ویں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2026 کا انعقاد 11 سے 22 دسمبر تک عمل میں آئے گا۔ اس سلسلہ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی اور مرکزی وزیر کھیل و امور منسکھ مانڈویا نے نئی دہلی میں منعقدہ تقریب کے دوران گیمز کے آفیشل لوگو اور ماسکوٹس کی رسمِ رونمائی انجام دی۔ چیف منسٹر نے بتایا کہ حیدرآباد سمیت ریاست کے مختلف
ضلعی مراکز میں مقابلوں کے لیے اسٹیڈیم تیار کیے گئے ہیں۔ ان کھیلوں میں 27 مختلف زمروں میں 7 ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ تین سال کے دوران تلنگانہ کا اسپورٹس بجٹ 113 کروڑ سے بڑھا کر 465 کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔ ریاست میں 61 منی اسٹیڈیم تعمیر کیے جاچکے ہیں، جبکہ مزید 15 اسٹیڈیم کی تعمیر مختلف مراحل میں جاری ہے۔