: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ (22 اپریل 2026) تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونّم نے آر ٹی سی ملازمین سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مفاد اور ادارے کے تحفظ کے پیش نظر ملازمین کو احتجاج واپس لینا چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہڑتال مسائل کا حل نہیں ہے، بلکہ حکومت نے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے ایک
کمیٹی تشکیل دی ہے، جسے چار ہفتوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔وزیر کے مطابق 32 مطالبات میں سے 29 کو فوری طور پر حل کیا جا سکتا ہے، جبکہ آر ٹی سی کے انضمام اور تسلیم شدہ یونینوں کے انتخابات جیسے امور ابھی زیر التوا ہیں۔ ان معاملات پر چیف منسٹر اور ڈپٹی چیف منسٹر کے ساتھ جلد بات چیت کی جائے گی۔