ذرائع:
حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں اگلے تین دنوں تک بارشں ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو پداپلی، بھوپال پلی، مُلُگ، کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد ، ورنگل، ہنمکنڈہ، جَنگاؤں، ناگرکرنول، ونپرتی اور گدوال اضلاع میں کچھ مقامات پر بھاری بارش ہوسکتی ہیں۔ منگل کو عادل آباد، آصف
آباد، منچریال، کریم نگر، مُلُگ، کوتہ گُوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، ورنگل، ہنمکنڈہ، سدی پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگا ریڈی، حیدرآباد، میڑچل۔ملکاجگری، ناگرکرنول، ونپرتی اور گدوال اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔چہارشنبہ کو عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نظام آباد، جگتیال، کریم نگر، پدا پلی، بھوپال پلی، ملگ ، کوتہ گُوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب باد، ورنگل اور ہنمکنڈہ اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے