ذرائع:
وزیر مال سرینواس ریڈی نے تلنگانہ میں ایک لاکھ 50 ہزار سے دو لاکھ آبادی والے شہروں کو اضافی ایم آر اوز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ تحصیلداروں کی
کمی کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، اس مسئلہ پر کابینہ میں بات چیت کرکے جلد حل نکالا جائے گا۔ پداپلی ضلع کے دورہ کے موقع پر وزیر نے دعویٰ کیا کہ عوام کانگریس پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور آنے والے بلدی انتخابات میں بھی حمایت کی اپیل کی۔