ذرائع:
تلنگانہ اسٹیٹ الیکشن کمشنر رانی کمودنی نے چہارشنبہ کی شام بلدی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی، جس میں ضلع کلکٹرس، ایڈیشنل کلکٹرس اور میونسپل کمشنرس نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتخابی
انتظامات اور شیڈول پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ریاستی الیکشن کمیشن نے ہدایت دی کہ 13 جنوری تک پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات کا مسودہ اور 16 جنوری تک ووٹرس کی حتمی فہرست شائع کی جائے۔ کمشنر نے بتایا کہ جمعرات کو دوپہر 3 بجے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس ہوگا، جبکہ منڈل اور ضلع سطح کی مشاورت پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے۔