ذرائع:
تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر پرساد کمار جمعرات اور جمعہ کو چار ایم ایل ایز کے خلاف نااہلی کی درخواستوں کی سماعت کریں گے جب کہ مزید کارروائی 12 اور 13 نومبر کو ہوگی۔ سماعت میں بھدراچلم کے رکن اسمبلی وینکٹ راؤ، بانسواڑہ کے پوچارم سرینواس ریڈی، جگتیال کے
ڈاکٹر سنجے کمار ، اور سری لنگم پلی کے ار کے پوڈی گاندھی شامل ہیں۔ بی آر ایس کے وکلاء متعلقہ ایم ایل ایز کے خلاف دلائل پیش کر رہے ہیں۔ اسپیکر نے تمام 8 کیس پر 13 نومبر تک سماعت مکمل کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ اس موقع پر اسمبلی کے احاطے میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور میڈیا و وزیٹرس کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔