: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ 11 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر گڈم پرساد کمار نے اراکین اسمبلی کی نااہلی سے متعلق دائر درخواستوں پر اہم فیصلہ سنایا ہے۔ اسپیکر نے ایم ایل اے کڈیام سری ہری اور دنم ناگیندر کے خلاف دائر نااہلی کی درخواستوں کو مسترد کردیا جس کے بعد دونوں کو بڑی
راحت ملی۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق، اسپیکر کو نااہلی کی درخواستوں پر سماعت مکمل کرکے 12 مارچ تک حتمی فیصلہ سنانا تھا، اس تناظر میں، اس سے قبل آٹھ ایم ایل ایز کو کلین چٹ دینے کے بعد، اسپیکر نے اب مزید دو ایم ایل ایز کو ریلیف فراہم کیا ہے، جس کے نتیجے میں کل 10 ایم ایل اے نااہلی سے بچ گئے ہیں۔