ذرائع:
تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر جی پرساد کمار نے پارٹی بدلنے والے ایم ایل ایز کو نااہل قرار دینے والے درخواستوں پر نئی سماعت کا شیڈول جاری کیا ہے۔ بی آر ایس ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے دس ارکان کے کانگریس میں شامل ہونے پر بی آر ایس نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے 31 جولائی کو اسپیکر کو تین ماہ میں کارروائی
مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔اب اسپیکر 6 نومبر سے چار ارکان — پوچّارم سرینواس ریڈی، اریکپّوڈی گاندھی، ٹیلّم وینکٹ راؤ اور ڈاکٹر سنجے — کے خلاف سماعتیں شروع کریں گے۔ 6 اور 7 نومبر کو ابتدائی سماعت، جب کہ 12 اور 13 نومبر کو دوسری سماعت ہوگی۔ سپریم کورٹ کی دی گئی مہلت 31 اکتوبر کو ختم ہوچکی ہے۔ اسپیکر کے دفتر نے بین الاقوامی مصروفیات کے باعث کارروائی مکمل نہ ہونے پر مزید دو ماہ کی مہلت طلب کی ہے۔