تلنگانہ 12 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے پٹن چیرو کے مضافاتی علاقے میں ٹول گیٹ کے قریب سائبراباد ایس او ٹی نے ایک اطلاع پر اچانک کارروائی انجام دی۔ اس دوران ایک کار سے غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا 92 کلو گانجہ ضبط کیا گیا۔پولیس نے اس سلسلے میں تین
ملزمین کو حراست میں لیا، جن کا تعلق مہاراشٹرا کے شولاپور شہر سے بتایا جا رہا ہے۔ ملزمین سے اس بات کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ یہ گانجہ کہاں سے لایا گیا تھا اور کس کو فروخت کرنے کیلئے لے جایا جا رہا تھا۔پولیس نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں ریمانڈ پر بھیجنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔