تلنگانہ 13 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے ڈی جی پی بی شیودھر ریڈی نے دو ہائی پروفائل معاملات کی جانچ کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ایک معاملہ خاتون آئی اے ایس افسر کے خلاف مبینہ توہین آمیز مواد سے متعلق ہے، جبکہ دوسرا وزیر اعلیٰ
ریونت ریڈی کی تصویر پر مبنی مبینہ فحش پوسٹ سے جڑا ہوا ہے۔یہ کارروائی تلنگانہ آئی اے ایس آفیسرس اسوسی ایشن کی شکایت کے بعد کی گئی، جس پر سی سی ایس میں مقدمہ درج ہوا۔ علیحدہ طور پر کانگریس رہنما گالا نرسمہا کی شکایت پر کاوالی وینکٹیش کے خلاف بھی جانچ شروع کی گئی ہے۔