the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
تلنگانہ 18 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) سنکرانتی کے  سیزن میں تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو بھاری آمدنی ہوئی ہے اس سال ڈبل ویک اینڈ آنے کے باعث بڑی تعداد میں ملازمین شہر چھوڑ کر اپنے آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہوئے۔ سنکرانتی تعطیلات کے دوران مسافروں کے بڑھتے رش کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے آر ٹی سی کی جانب سے کیے گئے پیشگی انتظامات کامیاب رہے۔حکام کے مطابق 9 جنوری سے 13 جنوری تک محض



پانچ دنوں میں ٹکٹ چارجز کے ذریعے ادارے کو 67.40 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ اس طرح اوسطاً یومیہ 13.48 کروڑ روپے کی کمائی ریکارڈ کی گئی، جو قابلِ ذکر ہے۔عام دنوں کے مقابلے میں آمدنی میں اس نمایاں اضافے کی بڑی وجہ آر ٹی سی کی جانب سے چلائی گئی خصوصی بس سروسز رہیں۔ مسافروں کے رش کے مطابق مجموعی طور پر 6,431 خصوصی بسیں سڑکوں پر اتاری گئیں۔ ان خصوصی بسوں کے ذریعے روزانہ اوسطاً 2.70 کروڑ روپے اضافی آمدنی حاصل ہوئی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.