حیدرآباد، 26 نومبر، 2025 (ذرائع) تلنگانہ میں دو مقامات پر نئے بس ڈپوز اور کئی علاقوں میں جدید بس اسٹیشنوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پرانے بس اسٹیشنوں کی ازسرنوتعمیر، ترقی اور توسیع کے کاموں پر آر ٹی سی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔اس کے لئے ریاست کے 39 علاقوں میں مجموعی طور پر 209.44 کروڑ روپے خرچ کیے
جائیں گے۔ ان میں سے 8 مقامات پر ٹنڈرکا عمل مکمل ہو چکا ہے۔فی الحال ریاست میں 97 بس ڈپوکام کررہے ہیں۔ اب ایٹوروناگارم اور پداپلی میں نئے ڈپو قائم کئے جائیں گے۔منتھنی، حضور نگر، کوداڑ، مُلگ، کالیشورم اور مدھیرامیں جدید بس اسٹیشن تعمیر کئے جائیں گے۔ کالیشورم کے علاوہ سات مقامات پر تعمیراتی کام شروع ہو چکے ہیں