: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ حکومت کی جانب سے انتہائی شاندار اور باوقار انداز میں منعقدہ رائزنگ گلوبل سمٹ نے سرمایہ کاری کے میدان میں نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔ اس عالمی سمٹ میں نہ صرف ملک بلکہ دنیا بھر کی معروف کمپنیوں، صنعتوں اور سرمایہ کار اداروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ریاست تلنگانہ کو سرمایہ کاری کے لیے بہترین منزل قرار دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی یقین دہانیاں کرائیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صرف دو دنوں کے اندر مختلف قومی و بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ مجموعی طور پر 5.75 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے معاہدے طے پائے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاہدے منوفیکچرنگ، آئی ٹی، الیکٹرانکس، الیکٹرک وہیکل، فارما، انفراسٹرکچر، انرجی، فوڈ پروسیسنگ، ایرو اسپیس اور ٹیکسٹائل
جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق ہیں، جس کے نتیجے میں آنے والے چند برسوں میں لاکھوں روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ سمٹ کے دوران بین الاقوامی کارپوریٹ لیڈران، صنعتی شخصیات، سرمایہ کار، ماہر معاشیات اور عالمی تجارتی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تلنگانہ کی ترقیاتی پالیسی، صنعت دوست ماحول، سنگل ونڈو کلیئرنس سسٹم، مضبوط انفراسٹرکچر اور عالمی معیار کی سہولیات کو سرمایہ کاروں نے ریاست کی سب سے بڑی طاقت قرار دیا۔ سرمایہ کاروں نے اعتراف کیا کہ تلنگانہ ملک کی تیز رفتار ترقی کرنے والی ریاستوں میں سرفہرست ہے، اور یہاں صنعتی ترقی، اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم اور ٹیکنالوجی سیکٹر میں غیر معمولی امکانات موجود ہیں۔ دو دن تک چیف منسٹر رہونت ریڈی وزیر انڈسٹری سریدھر بابو اور دیگر وزراء نے مختلف کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کئے۔