ذرائع:
تلنگانہ حکومت کی جانب سے ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے منعقدہ تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ کے پہلے دن 2 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے معاہدے کئے گئے۔ بھارت فیوچر سٹی میں جاری یہ سمٹ تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے نئے دور کی علامت بن گئی ہے، جہاں عالمی کارپوریشنز ریاست کو مستقبل کے معاشی اور تکنیکی مرکز کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔ سمٹ میں ٹرمپ میڈیا ٹیکنالوجیز نے آئندہ دس برسوں میں ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا
اعلان کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر منصوبوں کا اشارہ دیا، جب کہ اڈانی گروپ نے گرین ڈیٹا سینٹرز، قابلِ تجدید توانائی، سیمنٹ انڈسٹری، لاجسٹکس انفراسٹرکچر، دفاعی و ایرو اسپیس ٹیکنالوجی اور UAV تیار کرنے کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی توثیق کی۔ مجموعی طور پر گروپ مختلف منصوبوں پر 25 ہزار کروڑ سے زائد سرمایہ خرچ کرے گا۔ ۔ عالمی کمپنیوں کے اعتماد اور بڑے سرمایہ کاری اعلانات نے ثابت کر دیا کہ تلنگانہ تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور دنیا اسے مستقبل کی ابھرتی ہوئی معاشی طاقت کے طور پر دیکھ رہی ہے۔