the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

سعودی عرب کے بس حادثہ میں شہید حاجیوں کی تدفین کہا ہونی چاہیے؟

مدینہ شریف
حیدرآباد
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ 2025 کا دو روزہ اجلاس  پیر سے شروع ہوگا، جو 8 اور 9 دسمبر کو حیدرآباد کے میرخان پیٹ میں واقع "بھارت فیوچر سٹی" میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس سمٹ میں حکومت، صنعت، اکیڈیمیا اور بین الاقوامی اداروں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 3,000 قومی و عالمی مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ سمٹ کے دوران ریاست کے "تلنگانہ رائزنگ 2047" وژن کو پیش کیا جائے گا، جبکہ سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف موضوعات پر 27 خصوصی پینل سیشنز منعقد ہوں گے۔ ریاستی حکومت نے اس بڑے ایونٹ کے لیے وسیع سیکورٹی اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، جن میں 6,000 سے زائد پولیس اہلکاروں کی تعیناتی 1,000 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے، خصوصی ٹریفک پلان اور ایک الگ مرکزی کنٹرول روم



شامل ہے۔ سو ایکڑ پر مشتمل مقام پر بنیادی ڈھانچے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، جن میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ، ایکزیبیشن پویلینز اور خصوصی ایونٹ اسپیسز شامل ہیں۔ حکام کے مطابق سمٹ میں عالمی کاروباری رہنما، پالیسی ماہرین، اور بڑی کمپنیوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ اس موقع پر "تلنگانہ رائزنگ 2047 وژن ڈاکیومنٹ" کی باضابطہ اجرائی عمل میں آئے گی، جبکہ آئی ٹی و سیمی کنڈکٹرز، گرین موبیلٹی، ہیلتھ، زراعت اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتیں (MoUs) اور اہم اعلانات متوقع ہیں۔ سمٹ کے دوران شہرِ حیدرآباد میں ثقافتی اور عوامی پروگراموں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ اختتامی روز 9 دسمبر کو 3,000 ڈرونز پر مشتمل ایک شاندار ڈرون شو پیش کیا جائے گا، جو اس ایونٹ کا اہم ترین بصری مظاہرہ ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.