: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 27 اپریل: مسلسل ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے دباؤ کا سامنا کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لیے تلنگانہ حکومت نے خوشخبری سنائی ہے۔ پولیس کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے اور انہیں راحت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا حوصلہ بڑھانے کے مقصد سے ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس بی۔ شیودھر ریڈی نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔اب سے ہر پولیس آفیسر اور ملازم کو اپنے یومِ پیدائش اور شادی کی سالگرہ کے دن خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے چھٹی دی جائے گی۔ اس سلسلے میں ڈی جی پی بی شیودھر ریڈی نے ہفتہ کے روز سرکاری احکامات جاری کیے۔احکامات میں کہا گیا ہے کہ سخت فرائض انجام دیتے ہوئے اور معاشرے کے تحفظ کے لیے اپنی ذاتی زندگی اور بنیادی
خوشیوں کو قربان کرنے والے پولیس اہلکاروں کی بھلائی کے لیے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس اقدام سے عملے میں کام اور ذاتی زندگی کے درمیان توازن کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر یہ سہولت دی جا رہی ہے۔ یہ سہولت کانسٹیبل سے لے کر اعلیٰ افسران تک تمام اہلکاروں پر لاگو ہوگی۔ تاہم چھٹی حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو سروس رجسٹر کی بنیاد پر اپنے یومِ پیدائش یا شادی کی سالگرہ کی تصدیقی دستاویزات کے ساتھ پیشگی تحریری درخواست دینی ہوگی۔امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اگر کوئی ہنگامی حالات پیش آئیں تو اس کے علاوہ عام حالات میں متعلقہ یونٹ کے افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عملے کی درخواستوں کو رد نہ کریں اور چھٹی منظور کریں۔