: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ 17 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ میں بلدی انتخابات کا بگل بج گیا ہے۔ ریاست کی 121 بلدیات اور 10 میونسپل کارپوریشنوں میں مئیر اور میونسپل چیئرمین کے عہدوں سے متعلق ریزرویشن کو حکومت نے باضابطہ طور پر حتمی شکل دے دی ہے۔ اس بار کے انتخابات میں خواتین کو 50 فیصد ریزرویشن فراہم کرتے ہوئے ایک تاریخی فیصلہ کیا گیا ہے۔ریزرویشن کی تفصیلات آج گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ہیڈکوارٹر میں محکمہ بلدی نظم و نسق کی ڈائریکٹر سری دیوی نے سرکاری طور پر جاری کیں۔کارپوریشنوں میں ریزرویشن کے تحت ایک نشست ایس سی، ایک ایس ٹی اور تین بی سی زمروں کو الاٹ کی
گئی ہیں۔ کوتہ گوڈم کارپوریشن کو ایس ثی کے لئے ریزرو کیا گیا ہے، جبکہ رام گنڈم کارپوریشن کو ایس سی جنرل، محبوب نگر کارپوریشن کو بی سی خاتون کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اسی طرح منچریال کارپوریشن اور کریم نگر کارپوریشن کو بی سی جنرل امیدواروں کے لیے ریزرو کیا گیا ہے۔ادھر 121 میونسپلٹیز میں مجموعی طور پر 5 نشستیں ایس ٹی، 17 نشستیں ایس سی اور 38 نشستیں بی سی زمروں کے لیے مختص کی گئی ہیں۔مزید برآں، گریٹرحیدرآباد کے ساتھ ساتھ کھمم، نلگنڈہ اور نظام آباد کارپوریشنوں کو جنرل خاتون کے لیے ریزرو کیا گیا ہے، جبکہ گریٹر ورنگل کارپوریشن کو جنرل امیدوار کے لئے مختص کیا گیا ہے۔