تلنگانہ 11 فروری 2026 (اعتماد نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اپنے انتخابی حلقہ کوڑنگل میں حقِ رائے دہی سے استفادہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی ضلع پریشد بوائز اسکول میں ووٹ ڈالا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ جمہوری نظام میں
ووٹ سب سے طاقتور ہتھیار ہے اور شہری علاقوں کی ترقی کے لیے ہر شخص کو ذمہ داری کے ساتھ ووٹ ڈالنا چاہیے۔ دوسری جانب، چیف منسٹر کی انتخابی دورے کے پیش نظر کودنگل میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ وقارآباد ضلع کے کلکٹر اور ایس پی پولنگ کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔