the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
حیدرآباد 15 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ میں  بلدی  انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین  کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں۔جماعت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دلچسپی رکھنے والے امیدواران کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ درخواست فارم  مجلس کے آفیشل فیس بک پیج سے ڈاؤن لوڈ کریں، فارم مکمل طور پر پُر کرنے کے بعد ₹3,000/- (ناقابلِ واپسی) کا ڈیمانڈ ڈرافٹ جو مجلس کے نام ہو اپنے متعلقہ ضلع کے ٹاؤن مجلس صدر کو جمع کرائیں، جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔



تمام اضلاع کے ٹاؤن صدور امیدواران سے مکمل شدہ درخواستیں اور ڈیمانڈ ڈرافٹس وصول کرکے فوری طور پر پارٹی ہیڈکوارٹر روانہ کریں، ٹاؤن صدور پارٹی کے فیس بک پیج سے درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کرکے خواہشمند افراد میں تقسیم بھی کرسکتے ہیں، کسی بھی صورت میں کسی امیدوار کے نام کا اعلان نہ کیا جائے، تمام مکمل درخواستیں بمعہ ڈیمانڈ ڈرافٹس لازمی طور پر پارٹی ہیڈکوارٹر دارالسلام، حیدرآباد روانہ کی جائیں، نامکمل درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ مجلس کے امیدواروں کی حتمی فہرست کا سرکاری اعلان پارٹی کے کل ہند مجلس اتحاد المسلیمن کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی کی جانب سے کیا جائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.